ریو سے جتنے طلائی و نقرئی تمغے بٹور کر لا سکتے ہو لے آو: سلمان خان

نئی دہلی: ریو اولمپکس کے لئے ہندستانی ٹیم کے خیر سگالی سفیر اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ہندستانی کھلاڑیوں کے لئے گذشتہ روز یہاں منعقد ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کی ایک تقریب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ریو سے آپ جتنا لا سکتے ہو، لے آو۔
سلمان نے کھلاڑیوں کو الوداعیہ تقریب ملک کا وقار باتای اور کہا کہ میں آپ لوگوں سے پہلے بھی ملا تھا تب اچھا لگا تھا اور جب آج مل رہا ہوں تو بھی اچھا لگ رہا ہے۔
میرا آپ سے یہی کہنا ہے کہ اپنے بہترین مظاہرہ کرو اور ریو سے جتنا لے کر آ سکتے ہو، لے آو۔ سلمان کے ساتھ ہندستانی ٹیم کے دوسرے خیر سگالیسفیر اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان بھی موجود تھے۔رحمان نے کہاکہ آپ یہ دیکھ کر حیران ہو رہے ہوں گے کہ یہاں ایک موسیقار کیوں موجود ہے۔
میرا خیال ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑتی ہے۔میں پہلے سوچتا تھا کہ ہمیں آسکر کیوں نہیں ملتا ہے لیکن ہمیں آسکر ملا۔اسی طرح ہمارے کھلاڑی بھی اولمپکس میں تمغہ جیت سکتے ہیں۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ar rahman salman khan ioa give olympic athletes send off in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply