انگلستان کے خلاف پاکستان ٹیم دو میچ بھی جیت لے تو بڑی بات ہوگی: عاقب جاوید

لاہور: (یو این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالرعاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے نئی ٹیم کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیم دو میچ بھی جیتے تو بڑی بات ہوگی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھی بلے بازی کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنا غیر دانشمندی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم انھیں حیرت انگیز طورپر ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ عاقب جاوید نے اسد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک زبردست کھلاڑی ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتا ہے۔
پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کے علاوہ ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے گی جس کے لیے ٹیسٹ سیریز میں شامل صرف 6 کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔عاقب کا کہنا تھا کہ موجودہ ون ڈے ٹیم ایک نئی ٹیم ہے ۔اس کو مضبوط بننے میں وقت لگے گا اسی لیے مجھے اس سیریز میں ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں ہیں، یہ ٹیم 5 میں سے اگر دو میچ بھی جیت جائے تو بڑی بات ہو گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aqib javed not happy over odi team selection in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply