اپونسو کی تباہ کن بولنگ سے آسٹریلیا دوسرا ون ڈے میچ 82رنز سے ہار گیا

کولمبو: لیفٹ آرم اسپنر اپونسو اور فاسٹ بولر تھسارا پریرا کی تباہ کن بولنگ سے سری لنکا نے آسٹریلیا کو 82رنز سے ہرا کر 5ون ڈے میچوں کی سریز میں1-1کی برابری کر لی۔
پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں 289کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سوائے وکٹ کیپر ویڈ کے کوئی آسٹریلیائی بلے باز پریرا اور اپونسو کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.2اووروں میں 206رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی۔ویڈ نے88گیندوں پر 3چوکوں کے ساتھ76رنز بنائے۔ہیڈ نے48گیندوں پر 3چوکوں کے ساتھ31اور اسمتتھ نے 33بالوں پر پانچ چوکوںکی مدد سے 30رنز بنائے۔
اس سے قبل آل راؤنڈر جیمس فاکنر نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا پھر بھی میزبان ٹیم نے 48.5 اوور میں 288 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔ 26 سالہ بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر فاکنر یہ کارنامہ انجام دینے والے آسٹریلیا کے چھٹے گیند بازبن گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر کشل پریرا کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر نویں اوور کی پہلی گیند پر حریف ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز کو اور دوسری گیند پر تشارا پریرا کو آوٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ فاکنر نے نو اوور میں 45 رن کے عوض تین وکٹ لئے۔تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے 53 رن پر تین وکٹ اور لیگ اسپنر ایڈم جنپا نے 42 رن پر تین وکٹ لئے۔ سری لنکا کے تین بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی۔
کشل مینڈس نے 69، کپتان میتھیوز نے 57 اور کشل پریرا نے 54 رن بنائے۔ دنیش چنڈیمل نے 48 رن بنائے۔ مینڈس نے اپنی اننگز میں نو چوکے، میتھیوز نے ایک چوکا اور دو چھکے، پریرا نے پانچ چوکے اور ایک چھکا اور چنڈیمل نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aponso takes four in sls 82 run win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply