وراٹ کوہلی نے ڈبل سنچری بنا کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کیا

نئی دہلی: سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جو دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ پر کھیلا جا رہا ہے ، ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی شاندار ڈبل سنچری بناکر کپتان کے طور پر6ڈبل سنچریاں بنانے والے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل وہ اس ریکار میںڈ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کے شریک تھے۔ لارانے بھی کپتان کے طور پر 5ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔ اس ڈبل سنچری کے ساتھ ہی 6ڈبل سنچریاں بنانے والے وراٹ اپنے ہم وطن کھلاڑیوں وریندرسہواگ اور سچن ٹنڈولکر کے برابر آگئے ۔
سہواگ نے180اور ٹنڈولکر نے 329اننگز میں یہ ڈبل سنچریاں بنائیں جبکہ وراٹ نے صرف 105اننگز میں ہی یہ کارنامہ انجام دے دیا۔وراٹ کیمیہ ڈبل سنچری ان کے کیریر کا سب سے بہترین اسکور ہے۔اس سے قبل ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 235رنز تھا جو انہوں نے2016میں ممبئی میں انگلستان کے خلاف بنایا تھا۔
وراٹ کوہلی نے یہ تمام ڈبل سنچریاں ڈیڑھ سال کے عرصہ میں بنائی ہیں۔اس سریزمیں یہ ان کی لگاتار دوسری ڈبل سنچری ہے۔ ناگپور میں وہ 213رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔کوہلی نے 287گیندوں پر 25چوکوں کی مدد سے 243رنز بنائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another world record for virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags:

Leave a Reply