روہت کی ڈبل سنچری بیوی ریتیکا کے لیے شادی کی دوسری سالگرہ کا تحفہ بن گئی

موہالی: یہاں ہند سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جہاں مہمان ٹیم کے ہی خلاف روہت شرما کی دوسری اور کیریر کی تیسری سنچری کے باعث یاد رہے گا وہیں روہت شرما کی اہلیہ اس وقت مزید یادگا ربن گیا جب روہت نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی بیوی ریتیکا کو ڈب سنچری کا شاندار تحفہ دیا۔
روہت نے ڈبل سنچری مکمل ہوتے ہی روہت شرما نے اپنی انڈئکس فنگر(انگوٹھی والی انگلی) کوچوم کر ریتیکا کی جانب اشارہ کیا جو صاف طور پر یہ اشارہ دے رہا تھا کہ انہون نے شادی کی دوسری سالگرہ کو یادگار بنادیا ہے۔
واضح رہے کہ روہت اور ریتیکا13دسمبر2015 کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ جیسے ہی روہت نے ڈبل سننچری مکمل کی ریتیکا کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے اور لوگ انہیں مبارکباد دے رہے تھے لیکن انکی نگاہیں روہت پر مرکوز تھیں۔
واضح رہے کہ روہت ون ڈے میچز میں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے اب تک کے پہلے اور واحد بلے باز ہیں۔ اس سے قبل انہوںنے جنوبیافریقہ کے خلاف 209اور پھر سری لنکا کے خلاف264رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another day at work for rohit sharma flying kiss and an odi double century in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply