امول پریت اور سرفراز کی ہاف سنچری کی مدد سے ہندوستان فائنل میں

میر پور: ہندوستان سری لنکا کو97 رنز سے شکست دے کر انڈر 19ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہو گیا جہاں اس کا مقابلہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان11فروری کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے اتوار 14فروری کو ہوگا۔268کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 170رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سلو لیفٹ آرم اسپنر ماینک ڈاگر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک بلے باز ڈی مینڈس سے ٹیم کو چھٹکارہ دلاکر سری لنکا کو منزل سے بھٹکانے کے بعد 43ویں اوور میں لگاتار گیندوں پر آخری دو وکٹ گرا کر اس کی اننگز 43.4اووروں میں ہی ختم کر دینے میںاہم کردار ادا کیا۔ سری لنکا کی اننگز میں مینڈس 67گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ39رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آشان نے 38،ڈی سلوا نے 28اور بی این سلوا نے 24رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے فاسٹ بولر اویس خان نے دو وکٹ لیے۔ خلیل احمد ، باتھم اور واشنگٹن کو ایک ایک وکٹ ملی۔امول پریت کو 72رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل ٹیم انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امول پریت سنگھ کی92گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اور سرفراز خان کی بھی اتنی ہی باو¿نڈریوںکے ساتھ ہاف سنچریوںکی بدولت مقررہ50اووروں میں9وکٹ پر 267رنز بنائے۔امول پریت72رنز بنا کر نمایاںرہے ۔جبکہ سرفراز نے 59 اور واشنگٹن سندر نے 45گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کےساتھ 43رنز بنائے۔ 17سالہ ارمان جعفر نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے محض 16گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 29رنز بنا کر ٹیم انڈیا کے اسکور کو مزید تقویت بخشی۔ سری لنکا کی جانب سے فاسٹ بولر اے ایم فرنانڈو 4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ دیگر فاسٹ بولروں ای بی کمارا اور نمیش کو دو وکٹ ملے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anmolpreet sarfaraz fifties put india in final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply