پندرہ سالہ انیش نے نشانہ بازی میں ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا

گولڈ کوسٹ(آسٹریلیا): یہاں 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے9ویں روز بھی ہندوستان کا سنہری سفر جاری رکھتے ہوئے نشانہ بازی میں تیجسوینی سانت کے بعد انیش بھانوال نے بھی ہندوستان کو گولڈ میڈل دلادیا۔
محض15سال عمر کے انیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں دولت مشترکہ کھیلوں کا پرانا ریکارڈ بھی تاڑ دیا۔ واضح ہو کہ یہ ہندوستان کا 16واں طلائی تمغہ ہے۔ہندوستان کو اب تک 8نقرئی اور10کانسی سمیت 34تمغے مل چکے ہیں ۔
اور تمغوں کی فہرست میں وہ آسٹریلیا اور انگلستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔انیش کے گولڈ میڈل جیتتے ہی ہندوستان نے2014 یں گلاسگو دولت مشترکہ میں گولڈ میڈل جیتنے کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔
تب ہندوستان نے 15طلائی تمغے جیتے تھے۔اس سے قبل خواتین کی50میٹر رائفل تھری پوزیشن میں ہندوستان کی تیجسوینی نے طالائی تمغہ جیتا تو انہی کی ہم وطن انجم مدگل کو چاندی کا تمغہ ملا۔

Title: anish bhanwala tejaswini sawant win gold | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply