کمبلے نے آل راؤنڈر روسٹن چیس کی زبردست مدح سرائی کی

کنگسٹن: (یو این آئی) ٹیم انڈیا کےکوچ انل کمبلے نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی شاندار اننگز سے میچ ڈرا کرانے والے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روسٹن چیس کی زبردست تعریف کی۔
چیس نے ناٹ آؤٹ 137 رنز بنا کر نہ صرف میچ ڈرا کرایا بلکہ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں لگاتار دوسرا میچ ہارنے سے بچا لیا۔چیس نے اس میچ میں سنچری لگانے کے علاوہ پانچ وکٹ بھی لیں۔ چیس نے 269 گیندوں میں 137 رن کی اپنی اننگز میں 15 چوکوں اور ایک چھکا لگایا۔ کمبلے نے میچ ڈرا ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم اس میچ کو جیتنا چاہتے تھے۔میچ کے چوتھے دن ہم اچھی حالت میں تھے لیکن کیریبین بلے بازوں کو اس کا کریڈٹ دینا ہوگا جنہوں نے عمدہ بلے بازی کی۔خاص طور پر چیس نے۔
اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میں سارا دن اس طرح کی بلے بازی کرکے میچ بچانا قابل تعریف ہے۔چیس کی کارکردگی بہترین رہی۔اس نے ہمارے گیند بازوں کو دباؤ میں رکھا جو کافی مایوس کن تھا۔انہوں نے کہا کہ میچ ڈرا کرنے کا کیریبین بلے بازوں کو کریڈٹ دیا جانا چاہئے جنہوں نے تحمل سے کھیلتے ہوئے شاندار بلے بازی کی۔
ہندستان نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 196 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا جس کے جواب میں ہندستانی ٹیم نے پہلی اننگز نو وکٹ پر 500 رن پر ڈکلئیر کی تھی۔ کوچ نے کہاکہ آپ موسم کے اندازے پر فیصلے نہیں لے سکتے۔تیسرے دن بارش ہونے کا خدشہ تھا اور چوتھے دن بھی یہ اندازہ لگایا گیا تھا لیکن پیشن گوئی کی بنیاد پر حکمت عملی نہیں بنا ئی جا سکتی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anil kumble praises roston chase in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply