انجلو میتھیوز ٹانگ میں تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے دورے پر نہیں جا سکیں گے

کولمبو: سری لنکا کے کپتان انجلو میتھیوز آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ٹی۔20 سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ پچھلے ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی ٹانگ میں تکلیف ہوگئی تھی۔
میتھیوز کو 22 جنوری کو ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کے دوران ان کی تکلیف اس وقت اور بڑھ گئی تھی جب انہوں نے تکلیف کو نظر انداز کرکے نصف سنچری بنائی اور سری لنکا کو اپنی قیادت میں تین وکٹ سے جیت دلائی ۔
سلیکشن کمیٹی کی منگل کو میٹنگ ہو گی جس میں ٹیم طے کی جائے گی اور یہ بھی فیصلہ ہوگا کہ کپتان کی جگہ کون لے گا۔ سری لنکا 15 فروری کو کینبرا میں وزیراعظم الیون کے خلاف میچ کھیلے گا اس کے بعد ملبورن، گیونگ اور ایڈیلیڈ میں ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
مگر اس سیریز کی اہمیت کم ہوگئی ہے کیونکہ آسٹریلیا کے چوٹی کے کھلاڑی سری لنکا کے خلاف کھیلنے کے بجائے ٹسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ہندستان میں ہوں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Angelo mathews to miss australia tour in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply