مرے نے جوکووچ کوہرا کراے ٹی پی عالمی ٹور فائنلز جیتا اور عالمی نمبر ون پوزیشن بھی برقرار رکھی

لندن: عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے نے عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا خطاب اپنے نام کر لیا اور اب وہ نمبر ایک رینکنگ کے ساتھ سال کا اختتام کریں گے۔ 29 سالہ مرے نے اتوار کو یہاں اوٹو ایرینا میں ہوئے زیر انتظار خطابی مقابلے میں جوکووچ کو 6۔3، 6۔4 سے شکست دے کر اپنا پہلا اے ٹی پی ٹور فائنلس کا خطاب جیت لیا۔
مرے نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 43 منٹ میں جیتا۔ مرے کی یہ مسلسل 24 ویں فتح ہے۔ فائنل میں مرے نے جوکووچ کو دو سیٹوں میں صفر سے شکست دی تاہم آخری سیٹ کافی لمبا کھینچا۔ اس جیت کے ساتھ ہی مرے کا جوکووچ کے خلاف کیریئر ریکارڈ 11۔24 کا ہو گیا ہے۔ برطانوی کھلاڑی نے اس سال مئی میں بھی جوکووچ کو شکست دے کر اپنا پہلا اطالوی خطاب جیتا تھا۔
وہیں جوکووچ مسلسل پانچویں اور کل چھٹی بار سال کے آخری ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے سے چونک گئے۔ مرے نے اس سال چائنا کپ، شنگھائی ماسٹرز، ومبلیڈن اور ریو اولمپک میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Andy murray beats novak djokovic to win atp world tour finals title in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply