پرتگال کی شاندار فتح میں سلوا کی ہیٹ ٹرک، فرانس نے ہالینڈ کو ہرایا

ایمسٹرڈیم: نوجوان اسٹرائیکر آندرے سلوا کے شاندار تین گولوں کی مدد سے پرتگال نے عالمی کپ کوالیفائنگ کے گروپ بی میچ میں فروئے آئس لینڈ کی ٹیم کو 6۔0 سے ہرا دیا۔ اس مقابلے میں پرتگال کی طرف سے 20 سالہ آندرے سلوا نے 12 ویں، 22 ویں اور 37 ویں منٹ میں گول کئے۔
وہیں سلوا کے علاوہ انڈورا کے خلاف چار گول کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے 65 ویں، جوو موٹنہو نے 91 ویں اور جوو سیسیلو نے 93 ویں منٹ میں گول کیے۔ ایک اور میچ میں فرانس نے ہالینڈ کو 1۔0 سے شکست دے دی۔ فرانس کی جانب سے پہلے ہاف کے 30 ویں منٹ میں پال پوگبا نے گول کیا۔ فرانس کے گروپ اے میں سویڈن کی طرح سات پوائنٹ ہو گئے ہیں۔
وہیں دوسرے میچ میں گروپ اے میں سویڈن نے سولنا میں بلغاریہ کو 3۔0 سے شکست دی۔سویڈن کی جانب سے اولا تیوونین نے 39 ویں، اوسکر ہلجامارک نے 45 ویں اور وکٹر لڈیلوف نے 58 ویں منٹ میں گول کیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Andre silva scores first half hat trick for portugal against the faroe islands in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply