رسل ڈوپنگ تنازع کے سبب تینوں میچوں سے باہر

دبئی: (یو این آئی) پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہی ویسٹ انڈیز کو جھٹکا لگا ہے جب آندرے رسل ڈوپنگ تنازع کے سبب تینوں میچوں سے باہر ہو گئے۔انھیں جمیکن کمیشن کے سامنے پیشی نے سیریز سے آؤٹ کر دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کی دریافت کیسرک ولیمز کو شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آندرے رسل پر الزام ہے کہ انھیں تین مرتبہ ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے طلب کیا گیا مگر وہ ایک بار بھی نمونے دینے نہیں گئے، قوانین کے تحت تین مرتبہ ٹیسٹ کیلئے غیر حاضری پر کھلاڑی کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ رسل کے معاملے کا جمیکن اینٹی ڈوپنگ کمیشن جائزہ لے رہا ہے جس کے سامنے ان کی 19 اور 20 ستمبر کوپیشی ہے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف تین ٹونٹی 20 میچوں کی سیریز سے مجبوراً دستبردار ہو گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Andre russell pulls out of pakistan t20 series citing personal reasons in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply