اپنا اتہ پتہ نہ بتانے پر ویسٹ انڈین کرکٹرآندرے رسل پر ایک سال کی پابندی

کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل پر ڈوپنگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنگسٹن میں آزاد اینٹی ڈوپنگ پینل نے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ رسل گزشتہ ایک سال میں تین بار ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ اس اصول کے مطابق مسلسل تین مرتبہ خلاف ورزی کو منشیات ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے برابر سمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
رسل کے وکیل پیٹرک فوسٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی کہا کہ پابندی کے خلاف اپیل کرنے سمیت تمام اختیارات پر وہ اپنے موکل کے ساتھ بات چیت کر چکے ہیں۔ رسل نے 2015 میں یکم جنوری، یکم جولائی اور 25 جولائی کو مقامی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو یہ معلومات نہیں دی تھی کہ وہ کس ملک میں ہیں اور کہاں کھیل رہے ہیں. اس کی وجہ سے واڈا (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کے ہدایات کے تحت ان کا منشیات ٹیسٹ فیل تصور کیا گیا۔

Title: andre russell banned for one year for doping code violation | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply