آندھرا پردیش نے تریپورہ کو اننگز سے شکست دے کر بونس پوائنٹ بھی جیتے

ولساڑ: آندھرا نے پی وجے کمار (84 رن پر چار وکٹ) اور بھارگو بھٹ (85 رن پر چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے تریپورہ کو رنجی ٹرافی گروپ سی مقابلے میںاننگز اور 38 رن سے شکست دے دی۔
اس جیت سے آندھرا نے بونس سمیت سات پوائنٹس حاصل کئے۔ تریپورہ کی پہلی اننگز میں 171 رن پر سمٹ گئی تھی۔ اس کے بعد آندھرا نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 524 رن بنا کر اننگز ڈکلےئرکر دی تھی۔ تریپورہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 100.4 اوور میں 315 رن پر آو¿ٹ ہو کر اننگز سے میچ گنوا بیٹھی۔ آندھرا کی اننگز میں کپتان ہنوما وہاری کو ان کی ناٹ آؤٹ 233 رن کی ڈبل سنچری کیلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آندھرا اس جیت کے بعد چھ میچوں میں تین جیت اور تین ڈرا کے بعد 22 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے جبکہ تریپورہ پانچ میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
کانپور میں کھیلے گئے ایک دیگر میچ میں ہماچل پردیش نے چھتیس گڑھ سے گروپ سی میچ میں ملے 234 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ ڈرا ختم ہونے تک سات وکٹ پر 139 رن بنائے۔ ہماچل نے کسی طرح یہ میچ ڈرا کرایا لیکن اسے پہلی اننگز کی سبقت کی بنیاد پر تین پوائنٹس ملے۔ ہماچل کی پہلی اننگز میں 86 رن بنانے والے اور میچ میں کل پانچ وکٹ لینے والے وپل شرما کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Andhra registers a massive win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply