پاکستان کے خلاف اولڈ ٹریفورڈٹیسٹ کے لئے اینڈرسن، اسٹوکس اور عادل انگلینڈ ٹیم میں شامل

لندن: میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے جمعہ سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن، آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور لیگ اسپنر عادل راشد کو 14 رکنی ٹیم میں شامل کر لیا۔
انگلینڈ کی ٹیم چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف 75 رن سے ہار کر سیریز میں 0-1 سے پیچھے چل رہی ہے۔انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں اپنے سب سے زیادہ کامیاب تیز گیند باز اینڈرسن سے کافی امیدیں ہوں گی اور ان کے اوپر ٹیم کو سیریز میں واپسی کرانے کی ذمہ داری ہوگی۔چوٹ کی وجہ سے جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکے تھے۔اسٹوکس نے مئی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
لیگ اسپنر عادل راشد نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف گذشتہ سال نومبر میں کھیلا تھا اور انہیں دوسرے اسپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ راشد کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار بولنگ کر رہے ہیں۔راشد کے ٹیم میں شامل ہونے سے انگلینڈ دو اسپنروں کے ساتھ اتر سکتا ہے۔
ٹوبی رولینڈ جونز واحد ایسے کھلاڑی ہیں جو پہلے ٹیسٹ میچ میں 12 رکنی ٹیم میں شامل تھے اور اب انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں باہر رکھا گیا ہے۔مسلسل ناکام رہنے والے جیمز ونس ٹیم میں برقرار ہیں۔ جیمز اینڈرسن، اسٹوکس اور عادل رشید کی ٹیم میں شمولیت سے ا سٹیون فن،جیک بال اور جیمز ونس/بلانس کو پلئینگ الیون سے باہر کیا جا سکتا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اس قسم ہے
ایلیسٹیر کک (کپتان)، معین علی، جیمز اینڈرسن، جان بیریسٹو، گیری بلانس، جیک بال، اسٹیورٹ براڈ، اسٹیون فن، الیکس ہیلز، عادل راشد، جو روٹ، بین اسٹوکس، جیمز ونس، کرس ووکس۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anderson stokes and adil rasheed back into the england team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply