میں نے ریورس سوئنگ کا فن ظہیر خان سے سیکھا: اینڈرسن

لندن: (یو این آئی) ہندستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ نمبر ون بنے انگلینڈ کے تیز بولر جیمز اینڈرسن نے اس کامیابی کا کریڈٹ سابق ہندستانی فاسٹ بولر ظہیر خان کو دیا ہے.
اینڈرسن حال ہی میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک بولر بن گئے ہیں. پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میں آٹھ وکٹ لینے والے اینڈرسن نے اپنے ریورس سوئنگ سے ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بلے بازوں کو خوب پریشان کیا ہے۔32سالہ اینڈرسن نے ریورس سوئنگ کے فن سیکھنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ آرٹ ظہیر کو دیکھ کر سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریورس سوئنگ کا فن ہم نے ظہیر کو دیکھ کر ہی سیکھا ہے۔ہمیں ظہیر کو کھیلنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اینڈرسن نے 118 ٹیسٹ میچ میں 462 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔سال 2007 میں ہندستان نے انگلینڈ کے دورے پر ایک صفر سے ٹیسٹ سیریز جیتی تھی اور اس دورے پر ظہیر نے تین ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 18 وکٹ لیے تھے۔
اینڈرسن نے بھی سیریز کے تین ٹیسٹ میں 14 وکٹ حاصل کئے تھے۔لیکن اینڈرسن نے ظہیر کو احتیاط سے بولنگ کرتے دیکھا اور بولنگ کرتے وقت گیند کو بلے باز کی نظروں سے چھپانا سیکھ لیا۔ریورس سوئنگ کرنے سے پہلے گیند کے چمکدار حصے کو چھپا کر بولنگ کرنے کے فن کا اینڈرسن نے سابق ہندستانی بولر کو دیکھ کر حاصل کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anderson says he learnt the art of reverse swing in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply