عامر پر تاحیات پابندی لگائی جانا چاہیے تھی:گریم سوان

لندن:پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد عامر کی کرکٹ میں واپسی اور سرزمین انگلستان پر کھیلنے پر انگلینڈ کے سابق اسپنر گریم سوان نے کہا ہے کہ عامر کو لارڈز میں کھیلتا دیکھنے کا تصور ہی ان کے لئے پریشان کن ہے۔
محمد عامر کے دورہ انگلستان کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیے جانے سے انگلستان کے موجودہ کھلاڑ ی ہی نہیں سابق کھلاڑی بھی پریشان ہیں کہ عامر ایکشن میں کیسے آگئے اور صلاحیت اور بولنگ رفتار میں اب تک ویسی ہی دھار اور چمک کیسے برقرار ہے۔
گریم سوان نے اپنے کالم میں لکھا ہے محمد عامر کو لارڈز کے ہرے بھرے اور شاندار گراو¿نڈ میںچلتا دیکھ کر ہی عجیب سا احساس ہو رہا ہے۔ محمد عامر پر پانچ سال کے لیے نہیں زندگی بھر کے لئے پابندی لگا دی جانی چاہیے تھی۔
کوئی چاہے کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو، اگر اس نے اپنے ضمیر اور ملک کے وقار کو چند ٹکو ں کے عوض فروخت کر دیا ہو تو اسے دوبارہ میدان میں آنے کا کوئی حق نہیں۔عامر کو لارڈز میں ردعمل اور لوگوں کے نامناسب رویے کا سامنا کرنا ہی پڑے گا وہ نہیں بچ ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amir should have been banned for life says swann in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply