سلیکٹروں کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر رائیڈو نے کرکٹ کی تمام قسموں کو خیر باد کہہ دیا

نئی دہلی: ہندوستان کے مڈل آرڈر بلے باز انباٹی رائیڈو نے ہندوستانی ٹیم کے منجمنٹ کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر ئی پی ایل سمیت کرکٹ کے ہر فارمیٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا۔

وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں زخمی وجے شنکر کے متبادل کے طور پر میانک اگروال کو ترجیح دیے جانے سے بہت افسردہ اور دلگیر تھے۔

رائیڈو ورلڈ کپ کے لیے اسٹینڈ بائی لسٹ میں شامل تھے لیکن شکھر دھون اور شنکر کے زخمی ہوجانے کے باوجود سلیکٹروں نے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے ان پر رشبھ پنت اور ماینک اگروال کو رترجیح دی اور وہ دونوں لندن پروز کر گئے جبکہ رائیڈو منھ ہی تکتے رہ گئے۔

رئیڈو نے 15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں نظر انداز کیے جانے کے بعد ایک سخت ٹوئیٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سلیکٹروں کو ہدف تنقید بنایا تھا۔رائیڈو نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایک مکتوب ارسال کیا جس نے اسے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول پورڈ کو بھیج دیا۔

رائیڈو نے55ون ڈے انٹرنیشنلز کھیل کر10ہاف سنچریوں کی مدد سے47.05اوسط سے 1694رنز بنائے ۔ انہوں نے 6ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلے اور42رنز بنائے۔ انہیں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا کبھی موقع نہیںدیا گئیا۔2013میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹنیشنلز ڈیبو کرنے والے رائیڈو نے اپنا آخری میچ اسی سال رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ambati rayudu announces retirement from all forms of cricket in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.