آئی سی سی ویمن چمپین شپ:عالیہ اور جویرہ کی عمدہ اننگز کی بدولت پاکستان جنوبی افریقہ میچ ٹائی

بنونی : آئی سی سی کی ویمن کرکٹ چمپین شپ میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ون ڈے میچ ٹائی ہو گیا۔ اس میچ کی خاص بات پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور مڈل آرڈر بلے باز جویریہ خان کی اور جنوبی افریقہ کی جانب سے لی، وولوارڈ اورکپتان لوز کی شاندار ہاف سنچریاں رہیں۔ 266کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم بھی مقررہ50اووروں میں 9وکٹ کے نقصان پر 265رنز ہی بنا سکی ۔

عالیہ ریاض نے نازک موقع پر اننگز کو سنبھالا ورنہ جس وقت جویریہ خان103گیندوں کی صبر آزما اننگز میں9چوکوں کی مدد سے 74رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان کی شکست صاف نظر آرہی تھی کیونکہ ٹیم ابھی ہدف سے 101رنز دور تھی اور نصف ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔ اور صرف 13اووروں کا کھیل باقی تھا ۔لیکن عالیہ نے محاذ سنبھالا اور تیزرفتار سے رنز بناتے ہوئے48ویں اوور میں ہی اسکور249تک پہنچا دیا۔اس اسکور پر وہ 6چوکوں اور تین چھکوںکی مدد سے 71رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ اب 14گیندوں پر 17رنز کی ضرورت تھی اورپاکستان کے اوپر سے شکست کے بادل چھٹ چکے تھے۔

یہاں تک کہ آخری اوور میں جب 12رنز کی ضرورت تھی کلاز نے محاذ سنبھالا اور دوسری گیند پر ایمن انور کو رن آؤٹ کرایا۔لیکن سدریٰ نے تیسری اور چوتھی گیند پر تین رنز بنا کر پاکستان کو ٹارگٹ کے کچھ اور قریب کر دیا ۔نشرا سندھو نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر منزل تک رسائی اور آسان کر دی لیکن آخری گیند پر جیت کے لیے درکار دو رنز نہ بنا سکیں اور صرف ایک ہی رن مل سکا اور میچ ٹائی ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کیجانب سے لی نے 57، وولواارڈ نے56اور کپتان لوز ھے80رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے دو وکٹ لیے جبکہ ایمن، ثناءمیراور ندا ڈارکو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aliza riaz stars as series decider ends in high scoring tie in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.