انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک قیادت سے مستعفی

لندن: (یو این آئی) ہندوستان کے دورے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 0۔4 سے ملی کراری شکست کے بعد تجربہ کار ٹیسٹ کپتان ایلیسٹیر کک نے کپتانی چھوڑ دی ہے، لیکن وہ کھلاڑی کے طور پر کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انگلینڈ کیلئے 59 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے کک نے اپنے فیصلے کے بارے میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین کولن گریوس سے اتوار شام کو بات چیت کی تھی اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا جاری رکھنے کے بارے میں انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس اور سلیکٹرز کو مطلع کر دیا تھا۔
کک نے اگست 2012 میں انگلینڈ کی کپتانی سنبھالی تھی اور وہ انگلینڈ کے سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے کپتان تھے۔ان کے ریکارڈ میں 2013 اور 2015 میں ایشز سیریز جیت کے علاوہ ہندستان اور جنوبی افریقہ میں سیریز جیت شامل ہے۔انہوں نے 2010 اور 2014 کے درمیان 69 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی تھی جو انگلینڈ کا ایک اور ریکارڈ ہے۔کک کو حال میں ہندستان کے دورے میں پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 0۔4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alastair cook england captain resigns in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply