کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی پاکستان سوپر لیگ کے ٹاپ فور میں

دوبئی: پشاور زلمی کے ہاتھوں لاہور قلندرز کی اور کراچی کنگز کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی شکست اور ٹورنامنٹ سے اخراج کے ساتھ ہی : پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا لیگ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔
ٹورنامنٹ میں شامل تمام 6 ٹیموں کے 10، 10 میچز مکمل ہونے کے بعد جن چار ٹیموں نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی ان میں پہلے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ، دوسرے نمبر پر کراچی کنگز، تیسرے نمبر پر پشاور زلمی اور چوتھے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی ٹاپ فور میں جگہ بناچکی تھیں جبکہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لیے آر پار کی جنگ کا سامنا تھا اور دونوں کو ہی اپنا آخری میچ ہر حال میں جیتنا تھا۔
پشاور زلمی نے اپنے آخری لیگ میچ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت جس میںنہوں نے 61گیندوں پر 11چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے107رنز بنائے، لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی اور کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ دوسرا نمبر کراچی کنگز کا ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد 11 ہے۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 10، 10 پوائنٹس ہیں تاہم رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور تیسرے اور کوئٹہ چوتھے نمبر پر ہے۔

Title: akmals 107 powers peshawar into knockouts | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply