کرکٹر اجنکیا رہانے کے والد گرفتار،ایک عورت ان کی کار کی زد میں آکر ہلاک

کولہا پور: ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی اجنکیا رہانے کے والد مدھوکر بابو راؤ رہانے کولہا پور میں اس وقت گرفتار کر لیے گئے جب قومی شاہراہ پرکاگل بس اسٹینڈ کے قریب ایک عورت ان کی کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوجانے کے بعد ایک مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔67سالہ متوفیہ کی شناخت آشا تائی کامبلے کے طور پر کی گئی ہے۔
تاہم ابھی اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ کار کون چلا رہا تھا۔ابھی تک جو رپورٹیں ملی ہیں اس سے یہی معلوم ہوا ہے کہ جس وقت حادثہ ہوا تو رہانے کے والد اپنے گھر والوں کے ساتھ جس ہندئی آئی 20-میں جارہے تھے اسے وہ خود ڈرائیو کر رہے تھے۔ حادثہ ہوتے ہی لوگ فوراً وہاں جمع ہو گئے اور عورت کو شدید زخمی حالت میں ایک قریبی اسپتال لے گئے لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔
کولہا پور پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ304اے،337،338،279اور184کیس درج کرلیا۔اجنکیا فی الحال سری لنکاکے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سریز کھیلنے کے باعث ٹیم انڈیا کے ساتھ ہیں۔ اور اس وقت آخری ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے وشاکھا پٹنم میں ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajinkya rahanes father arrested after his car ran over a woman in kolhapur in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply