کوارٹر فائنل میں جے رام کی ہار سے ملیشیا اوپن بیڈمنٹن میں ہندوستانی چیلنج ختم

کچنگ ( ملیشیا): مرد وں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں غیر سیڈ ہندستان کے اجے جے رام کے شکست کھاتے ہی ملیشیا اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندستان کے چیلنج کا خاتمہ ہو گیا۔ جے رام کو پانچویں سیڈ کوریا کے سون وان ہو کے یاتھا سے کوارٹر فائنل مقابلے میں محض 37 منٹ میں مسلسل گیمز میں 18-21 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جے رام ٹورنامنٹ میں اکیلے ہی ہندستانی کھلاڑی ہی بچے تھے۔ دنیا کے 20 ویں نمبر کے کھلاڑی جے رام کی پانچویں درجہ بندی کے وان ہو کے ہاتھوں کیریئر میں یہ مسلسل چوتھی شکست بھی ہے۔ کوریائی کھلاڑی نے اس سے پہلے سال 2012 میں کوریا اوپن اور آسٹریلین اوپن میں اور سال 2013 میں چائنا اوپن میں جے رام کو شکست دی تھی۔
دہلی میں انڈیا اوپن سپر سیریز کا خطاب جیتنے والے وکٹر ایاسیلسن کو گزشتہ میچ میں شکست دینے والے جے رام اس بار وان ہو کے خلاف سخت چیلنج نہیں رکھ سکے اور میچ دو گیمز میں ہی ختم ہوگیا۔ کوریائی کھلاڑی شروع سے ہی جارحانہ رہے اور پہلے گیم میں 3-3 کی برابری کے بعد 14-8 کی برتری حاصل کی۔ جے رام نے حالانکہ انہیں 17-17 پر روک لیالیکن پھر وان نے مسلسل تین پوائنٹس لے کر کھیل 21-18 سے گیم جیت لیا۔ دوسرے گیم میں پانچویں رینک کھلاڑی نے مسلسل چھ پوائنٹس لے کر 7-1 کی برتری لی اور 14-8 اور 17-11 کی برتری بنائی جسے آخر تک قائم رکھتے ہوئے 21-14 سے کھیل اور میچ جیت سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ وان ہو کا اب فائنل میں داخل کرنے کے لئے ساتویں سیڈ چین کے لن ڈین اور انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹن کے درمیان میچ کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay jayaram crashes out from malaysian open badminton tournament in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply