آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 19رنز سے ہرا کر ٹرانس تسمان ٹونٹی ٹونٹی ٹرافی جیت لی

آکلینڈ:آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولہ سے نیوزی لینڈ کو 19رنز سے شکست دے کر ٹرانس ۔تسمان ٹونٹی20ٹرائی اینگولر سریز فائنل جیت کر جگمگاتی ٹرافی پر قبضہ کر لیا۔اگرچہ151رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلے دس اووروں میں 84رنز پر تین چوٹی کے بلے بازوں کے آؤٹ ہوجانے سے آسٹریلیائی خیمے میں سراسیمگی پھیل گئی تھی اور اس کے پرستار بھی مایوس سے نظر آرہے تھے ۔لیکن میکسویل اور فنچ نے اننگز کو سنبھالا مگر جب 15ویں تک اسکور صرف108تک ہی پہنچا تو ایک بار پھر آسٹریلیائی کھلاریوں اور پرستاروں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھ گئیں اور میزبا ٹیم کے پرستاروں کے دل بلیوں اچھلنے لگے کہ ٹیم فتح سے زیادہ دور نہیں ہے۔
کیونکہ ابھی باقی پانچ اوورں میں مزید 31رنز کی ضرورت تھی ۔لیکن اسی اثنا میں بارش پھر آگئی اور ایسی آئی کہ میچ کو ادھورا ختم کرنا پڑا اور ڈک ورتھ لوئس فارمولہ استعمال کیا گیا تو جو ہدف آسٹریلیا کو دیا گیا اس سے وہ پہلے ہی18رنز زیادہ بنا چکے تھے۔کیونکہ انہیں14.4اووروں میں103رنز بنانے تھے اور وہ اتنے ہی اووروں میں 121رنز بنا چکے تھے۔آسٹریلیا کی طرف سے افتتاحی بلے باز شارٹ نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور 30گیندوں پر 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے50،وارنر نے 23گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ25،میکسویل نے 18بالوں پر ایک چھکے کے ساتھ 20اور فنچ نے 13گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے18رنز بنائے۔ اس سے قبل کیوی ٹیم کے 9وکٹ پر150رنز میں 6کھلاڑی بشمول کپتان ولیمسنڈبل فیگر میں پہنچے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔
صرف روز ٹیلر 38گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 43رنز بنا کر نمایاں رہے۔منرو نے 14بالوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ29اور گپتل نے 15گیندون پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے21رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے سلو لیفٹ آرم اسپنر آگار نے تین، رچرڈسن اور تائر نے دو دو اور اسٹوئینس اور اسٹانلیک نے ایک ایک وکٹ لی۔ اشتون آگار کو مین آف دی میچ اور گلین میکسویل کو پلئیر آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Title: agar short power australia to tri series title | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply