ریو اولمپک ہاکی:ہندوستان کا ایک اور مضبوط حریف ہالینڈ سے مقابلہ جمعرات کو

ریو دی جینرو:ریو اولمپکس کے مرد ہاکی مقابلے میں ارجنٹائن کو شکست دے کر اپنی دوسری جیت درج کرنے والی ہندستانی ٹیم جمعرات کو ہونے والے اپنے چوتھے مقابلے میں 32 سال بعد ہالینڈ کو شکست دینے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔اولمپکس میں ہندستان اور ہالینڈ اب تک 11 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں جس میں ہندستان چھ بار اور ہالینڈ تین بار جیتا ہے جبکہ ایک میچ ڈرا رہا ہے۔
ہندستان نے ہالینڈ کے خلاف اپنا پچھلا مقابلہ 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں 5-2 کے فرق سے جیتا تھا۔ 36 سال بعد اولمپک میڈل کی خشک سالی ختم کرنے کا خواب لیے کپتان پی آر شری جیش کی قیادت والی ٹیم نے منگل کی رات آخری 12 منٹ میں ارجنٹائن کے مسلسل حملوں کا بخوبی دفاع کرتے ہوئے مقابلہ 2-1 سے جیت لیا. ٹیم نے اس سے پہلے آئرلینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ جرمنی کے خلاف اس آخری تین سیکنڈ میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہندستانی ٹیم کے تین میچوں میں دو جیت اور ہار کے بعد پول بی میں کل چھ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر ہے۔ ہالینڈ جیسی مضبوط ٹیم کا حوصلہ پست کرنے کیلئے ہندستان کو حریف ٹیم کی مڈفیلڈ اوردفاع کو کمزور کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹیم کو ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنا ہوگا۔ ہندستان نے گزشتہ دو مقابلوں میں آخری وقت میں گول کھائے ہیں لہذا ٹیم کو اپنی جارحیت کے ساتھ ساتھ آپ دفاعی لائن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
گروپ بی میں ہالینڈ اور جرمنی ہی ایسی دو ٹیمیں ہیں جو ابھی تک ناقابل تسخیر ہیں اور ایسے میں ہندوستان کو ہالینڈ کے خلاف اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ ہالینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے ساتھ 3-3 سے ڈرا کھیلا تھا جبکہ آئرلینڈ کو اس نے 5-0 سے اور کینیڈا کو 7-0 سے شکست دی تھی۔ٹیم کے کل سات پوائنٹس ہیں اور وہ اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ہالینڈ کی ٹیم موجودہ یوروپین چیمپئن اور دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم ہے۔
ٹیم نے اس سے پہلے لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا اور اٹلانٹا اور سڈنی اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ واضح رہے کہ چمپینزٹرافی میں بھی ہندوستان نے 18سال بعد ہالینڈ کو شکست دینے میں کامیاب حاصل کی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After tense win against argentina india faces tough netherlands test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply