ویسٹ انڈیز کے خلاف نمائشی میچ میں شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

لندن : پاکستان کے جوشیلے آل راؤنڈر شاہد آفریدی جمعرات کو لارڈز کے میدان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے ایک نمائشی میچ میں آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ قبل ازیں ورلڈ الیون کی قیادت کی ذمہ داری ایوین مورگن پر ڈالی گئی تھی لیکن انگلی میں فریکچر کے باعث وہ ٹیم سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ انہی کے ہم وطن سام بلنگز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

سرے کے آل راؤنڈر سام کورین اور انگلستان کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز کو بھی ورلڈ الیون میںشامل کیاگیا ہے۔آفریدی نے کپتان اور کھلاڑی دونوں کے طور پر تقریبا500بینالاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے16سال کی عمر میں اپنے انٹرنیشنل ڈیبو میں ہی37گیندوں پر سنچری بنا کر ون ڈے میچوں میں تیزترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔منگل کو ہندوستان کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی جگہ فاسٹ بولر محمد شامی کو لے لیا گیا ۔

شامی دنیش کارتک کے بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے ایک ایک اور نیوزی لینڈ و پاکستان سے دو دو کھلاڑیوں کو ورلڈ الیون میں شامل کیا گیا۔۔اس میچ سے ہونے والی پوری آمدنی غرب الہند میں گذشتہ سال آنے والے طوفان بادو باراں سے متاثر ہو نے والے اسٹیڈیموں کی نو تعمیر کے لیے ستعمال کی جائے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afridi to lead world xi in lords fund raiser morgan ruled out in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply