شاہد آفریدی زخمی ہو کر شارجہ سے پاکستان واپس ، سوپر لیگ کے تین میچز نہیں کھیل سکیں گے

شارجہ: تین روز قبل باؤنڈری پر قابل دید کیچ لے کر ایک دنیا کو حیران کر دینے والے پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے پر سوجن آجانے کے بعد اس تصدیق کے بعد کہ وہ تقریباً دس روز تک پاکستان سوپر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ہفتہ کی شب وطن واپس لوٹ آئے۔
آفریدی کی انجیوری کا علم اس وقت ہوا جب شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلانکیا۔کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ا
یم آر آئی کے دوران شاہد آفریدی کے گھٹنے میں انفیکشن کا انکشاف ہوا ۔ دریں اثناءآفریدی نے بھی میچ میں عدم دستیابی پر ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں سے معافی مانگتے ہوئےکہا کہ میں اپنے ان تمام شائقین سے معذرت خواہ ہوں جنہوں نے مجھے دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں اور انشااللہ جلد میدان میں واپسی کروں گا۔آفریدی دس روز تک کراچی میں آرام کریں گے۔کیونکہ ڈاکٹروں نے38سالہ آل راؤنڈر کو کم ز کم ایک ہفتہ سخت آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afridi may miss three psl games due to swollen knee in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment