افغانستان کے بلے باز شفیق اللہ شفق نے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈبل سنچری بنائی

نئی دہلی:مختلف ممالک کے خلاف ٹیم سطح پر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل میں قابل ذکر انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افغان کھلاڑیوں کا کرکٹ کی دنیا کو چونکاتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس کے وکٹ کیپر بلے باز شفیق اللہ شفق نے ڈومیسٹک کرکٹ میںایک مقامی ٹی20- ٹورنامنٹ (پاراگن ننگرہار چمپین ٹرافی)میں ڈبل سنچری بنا کر سب کو ششدر کر دیا۔
شفیق نے اپنی اس طوفانی اننگز میں71گیندوں پر 21چھکوں اور 16چوکوں کی مدد سے 214رنز بنائے۔ان کی اس شاندار اننگز کی بدولت ان کی ٹیم ختیج کرکٹ اکیڈمی مقررہ20اووروں میں351جیسا ہمالیائی اسکور بنانے میں کامیاب ہو گئی۔شفیق کو ساتھی بلے باز وحید اللہ شفق نے31گیندوں پر 81رنز بنا کر زبرد ست تعاون دیا۔
جواب میں مدمقابل ٹیم کابل اسٹار کرکٹ کلب محض107رنز ہی بنا سکی اور ختیج نے یہ میچ244رنز سے جیت لیا۔شفق کو یہ اعزا بھی حاصل ہے کہ وہ ان چند کرکٹروں میں شامل ہیں جنہوں نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20-کے گذشتہ تین ٹورنامنٹ( 2012,2014اور2016) کھیلے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistans shafiqullah shafaq scores 214 in t20 match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply