افغانستان نے نیپال کو ہرا کر ورلڈ کپ کرکٹ کے لیے کوالی فائی کرنے کے امکانات برقرار رکھے

بلاوایو(زمبابوے) : افغانستان قومی کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 6وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کرنے کے امکانات روشن رکھے۔ افغانستان نے ہفتہ کو کھیلے گئے اپنے آخری لیگ میچ میں 195رنز ہدف کو 38.4اووروں میں چار وکٹ پر پورا کرلیا
۔نجیب اللہ زردان نے47گیندوں پر 4چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے5اور رحمت علی نے 75گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے46رنز بنا کر افغانستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس سے قبل نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اور آف اسپنر محمد نبی نے نیپال کے کپتان کے فیصلہ کو غلط ثابت کردیا اور نیپال کی پوری ٹیم 49.5اووروں میں محض195رنز پر سمٹ گئی۔
ان دونوں نے باالترتیب 3اور 4وکٹ لیے جبکہ فاسٹ بولر شاپور زردان کو دو اور مجیب الرحمٰن کو ایک وکٹ ملا۔اب سوپر سکسز کے لیے کوالی فائی کرنے کے لیے اسے نیپال اور ہانگ کانگ کے درمیان دو شنبہ کو ہونے والے میچ کی نتیجہ کا انتظار کرنا ہوگا ۔اگر نیپال پہانگ کانگ کو ہرا دیتا ہے تو افغانستان سوپر سکسز کھیلنے کا حقدار بن کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میںبرقرار رہ سکتا ہے۔کیونکہ اس کا رن ریٹ ہانگ کانگ سے بہتر ہے۔دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistans only chance to qualify for super sixes of icc world cup qualifiers in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply