افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو دو وکٹ سے ہرا کر ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات روشن رکھے

ہرارے:آف اسپنر مجیب الرحمٰن کی عمدہ باو¿لنگ، محمد نبی کے شاندار آل راو¿نڈ مظاہرے اور رحمت شاہ کی ہاف سنچری کی مدد سے افغانستان نے ورلڈ کپ کو الیفائر کے سوپر سکس کے اپنے پہلے ہی میچ میں دو بار کی ورلڈ چمپین اور ٹی ٹونٹی کی موجودہ عالمی چمپین ویسٹ انڈیز کو3وکٹ سے شکست دے دی۔50اووروں کے میچ میں198رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بلے بازوں بڑی سمجھداری اور حالت کے تقاضوں کے عین مطابق بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4اووروں میں ہی منزل طے کر لی۔
رحمت شاہ 109گیندوں کا سامنا کر کے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے68رنز بنا کر نمایاں رہے۔سمیع اللہ شنواری اور محمد نبی نے بھی اپنا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے بالترتیب 51گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ27اور 54گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ31رنز کا تعاون دیا۔رحمت شاہ کے ساتھ شنواری نے تیسرے وکٹ کی رفاقت میں66اور محمد نبی نے 49رنز بنا کر ہدف کی جانب کامیابی سے تعاقب جاری رکھنے میں بھرپور مدد کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں8وکٹ پر 197رنز بنائے۔
جس میں وکٹ کیپر ہوپ نے94گیندوں پر کوئی ابو¿نڈر لگائے بغیر43، ماروین سیموئل نے 64گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے36اور کپتان ہولڈر نے 26بالوںاو ر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28رنز بنائے۔افغانستان کی طرف سے مین آف دی میچ مجیب الرحمٰن تین وکٹ کر کامیاب بولر رہے جبکہ محمد نبی کو دو ، کپتان راشد خان اور شرف الدین اشرف کو ایک ایک وکٹ ملی۔محمد نبی ہٹمائر کوایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کر کے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں100 وکٹ لینے والے پہلے افغان بولر بن گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan stay alive after spinners brilliance sets up narrow win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply