افغانستان نے آئرلینڈ کو 5وکٹ سے ہرا کر ورلڈکپ کے لیے کوالی فائی کر لیا

ہرارے: ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیگ میچز میں اسکاٹ لینڈ ، زمبابوے اور ہانگ کانگ سے ہارنے کے باوجودبغیر پوائنٹس کے سوپر سکس میں پہنچنے اور پھر ویسٹ انڈیز،یو اے ای اور آئر لینڈ کے خلاف فتحاور دیگر میچوں میں منشا کے مطابق نتیجہ برآمد ہونے کے باعث افغانستان 2019کے ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کر گیا۔
210رنز ہدف کے تعاقب میں افتتاحی بلے بازوں محمد شہزاد اور گلبدین نائب نے 16اووروں میں ہی 86رنز کی پارٹنر شپ کر کے مڈل آرڈڑ کے بلے بازوں کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ۔لیکن شہزاد کے آؤٹ ہوتے ہی رنز کی رفتار تھمنا شروع ہو گئی ۔ ساتھ ہی وقفہ وقفہ سے وکٹ بھی آؤٹ ہونا شروع ہو گئے جس سے افغان خیمہ میں کھلبلی مچ گئی ۔ابھی ٹیم منزل سے 29قدم دور تھی کہ نصف ٹیم سمٹ گئی۔ لیکن صحتیاب ہو کر ورلڈ کپ کے سوپر سکس کے آخری دو میچوں کے لیے ٹیم میں واپس آنے والے ٹیم کے کپتان اصغر استانک زئی ایک سرا سنبھالے رکھنے کے ساتھ ساتھ اسکور میں تیزی سے اضافہ کرتے رہے ۔اور 39رنز کی شاندار ننگز کے ساتھ نجیہب اللہ زردان کے ساتھ چھٹے وکٹ کی غیر مفتوح رفاقت میں جیت کے لیے مطلوبہ اسکور 49.1اوور میں پورا کر لیا۔
استانک زئی29گیندون پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے39اور زردان 15گیندوں پر ایک چھکے کے ساتھ17رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔شہزاد نے 50گیندوں پر6چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے54رنز بنائے جبکہ ساتھی افتتاحی بلے باز گلبدین نے بڑی صبر آزما اننگز کھیلی اور 91بالوں پر 45رنزس بنائے جس کے لیے انہوں نے تین چوکے لگائے۔اس سے قبل آئر لینڈ نے پال اسٹرنگ کی ہاف سنچری اور اوبرائین برداران نائل اور کیون کے بالترتیب36اور41رنز کی مدد سے7وکٹ پر 209رنز بنائے۔ لیگ اسپنرراشد خان نے 3اوردولت زردان نے دو وکٹ لیے۔محمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan pull off the great escape to make world cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply