آئی پی ایل میں دو افغان کھلاڑیوں کو بھی مہنگے داموں میںخریدا گیا

بنگلور: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کی نیلامی میں افغانستان کے اسپنر راشد خان اور آل راؤنڈر محمد نبی اچھی قیمت پاکر ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔ راشد اور نبی کو گزشتہ چمپئن سنرائزرس حیدرآباد نے خریدا ہے۔18 سالہ نوجوان راشد کو چار کروڑ روپے کی بھاری بھرکم اور چونکانے والی قیمت ملی جبکہ ان کا بیس پرائس 50 لاکھ روپے تھا۔راشد نے اب تک 18 ون ڈے میں 286 رنز اور 31 وکٹ لئے ہیں۔انہوں نے 21 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں 63 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 31 وکٹ بھی جھٹکے ہیں۔
حیداآباد نے راشد کے علاوہ افغانستان کے ہی بلے باز اور آف بریک بولر محمد نبی کو ان کا بیس پرائس 30 لاکھ روپے دے کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔32 سالہ نبی نے اب تک 72 ون ڈے میں 1724 رنز بنانے کے علاوہ 73 وکٹیں بھی لی ہیں۔انہوں نے اب تک 52 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں 704 رنز بنانے کے علاوہ 56 وکٹیں بھی لی ہیں۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں کی نیلامی میں اس بار پہلی بار افغانستان کے پانچ کھلاڑی اترے جن میں کپتان اصغر استنک زئی، محمد نبی، محمد شہزاد، راشد خان اور دولت زدران شامل تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan players mohammad nabi rashid khan create history in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply