افغانستان آئی سی سی ورلڈ کپ کوالی فائر کے سوپر سکس میں داخل

بلاوایو:افغانستان نے بہتر رن اوسط کی بنیاد پر آئی سی سی ورلڈ کپ کوالی فائر کے سوپر سکس کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سب سے زیادہ رن اوسط برقرار رکھنے کے لیے افغان ٹیم کو ہانگ کانگ کے خلاف نیپال کی جیت کی ضرورت تھی ۔سوپر سکس میں داخلے کے بعد افغانستان گروپ بی کی دیگر دو ٹیموں زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ سوپر سکس میںداخل ہو اہے۔
گروپ بی میں افغان ٹیم ہانگ کانگ اور نیپال ایک ایک جیت کے ساتھ دو پوائنٹس لے کر برابری پر تھیں جبکہ زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ چار میں سے تین میچ جیت کر 7،7پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب اول اور دوئم پوزیشن پر تھے۔
گروپ اے سے ویسٹ انڈیز ، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات سوپر سکس میں پہنچی ہیں۔افغانستان چونکہ یکے بعد دیگر میچز میں اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور ہانگ کانگ سے ہار گیا تھا اس لیے اسے بہتر رن اوسط کا فائدہ اٹھانے کے لیے نیپال کی ہانگ کانگ پر جیت کا انتظار تھا۔
ادھر نیپا ل نے ہانگ کانگ کو ہرا کر جہاں ایک جانب افغانستان کو سوپر سکس میں پہنچایا وہیں انٹرنیشنل درجہ حاصل کرنے کے اپنے امکانات بھی روشن رکھے۔ اور اگر پلے آف میچ میں وہ پپوا گنی کو ہرا دیتا ہے تو اسے انٹرنیشنل درجہ حاصل ہو جائے گا۔

Title: afghanistan makes to super six of icc world cup qualifiers | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply