افغانستان آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کوالیفائر کا پہلا ہی میچ ہار گیا

بلاوایو:میک لیوڈ کی شاندار ناقابل شکست سنچری جس میں انہوں نے ایک کم دو درجن چوکے اور ایک چھکا لگایااور بیرنگٹن کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے ڈبل سنچری پارٹنر شپ کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ بی میں 7وکٹ سے ہرا دیا۔
بیرنگٹن نے 95گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے67رنز بنائے۔257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آف اسپنر مجیب الرحمٰن نے پہلے چھ اووروں میں ہی آئر لینڈ کے دونوں افتتاحی بلے بازوں کو جیسے ہی پویلین کی راہ دکھائی افغانستان کے خیمے میں خوشی کے دیے جلا دیے ۔لیکن میک لیوڈ اور بیرنگٹن نے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ اسے اس طرح سنوارا کہ دیکھتے ہی دیکھتے آئر لینڈ کی ٹیم نے فتح کی پٹی پر آنا اور افغانستان کے خیمے میں جلے خوشیوں کے دیے بجھاناشروع کر دیے۔
جس وقت208رنز کی پارٹنر شپ کرکے بیرنگٹن229کے اسکور پر لیگ اسپنر راشد خان کا شکار بنے تو اس وقت تک یہ جوڑی ٹیم کو ہدف کے نہایت قریب پہنچا چکی تھی۔اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیا ۔
لیکن افغانستان کی پوری ٹیم 49.4اووروں میں256 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ محمد نبی 82گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 92رنز بنا کر نمایاں رہے۔نجیب اللہ زردان نے 69بالوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ67اور افتتاحی بلے باز محمد شہزاد نے 54گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی طرف سے وہیل اور بیرنگٹن نے تین تین اور سفیان محمد شریف نے دو وکٹ لیے جبکہ واٹ کو ایک وکٹ ملی۔کیلم میک لیوڈ کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: afghanistan loses opening match of icc world cup qualifiers to scotland | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply