لبنان نے دوستانہ فٹبال میچ میں افغانستان کو 2-0سے شکست دے دی

کابل: پیر کی شام میں لبنان نے افغانستان کو ایک دوستانہ فٹبال میچ میں 2-0سے شکست دے دی۔پہلے ہاف میں افغانستان کو دو اور لبنان کو ایک چانس ملنے کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا تھا۔
کھیل کے57ویں منٹ میں ایک گول کی تلاش میں فیصل شائستہ نے ایک کھلاڑی بدلا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور لبنان نے 59منٹ میں گول کر کے 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ دوسرے پاف کے وسط میں ریفری کے لال کارڈ دکھادیے جانے کے باعث افغانستان کو اپنے ایک کھلاڑی میلاد انتظار سے محروم ہوجانا پڑا۔
ایک بار پھر گول کرنے کی امیدوں کے ساتھ افغانستان نے ایک اور کھلاڑی تبدیل کیا اور عباسین علی خیل کی جگہ صابر عزیزی کو میدان میں اتارا۔لیکن اس کھلاڑی کی آمد کے باوجود افغانستان گول کرنے کا ایک اور گولڈن چانس ضائع کر دیا۔آخری لمحات میں پنالٹی سے لبنان نے ایک اور گول کر کے میچ پر اپنی جیت کی مہر ثبت کر دی۔
اس میچ میں افغانستان کی ٹیم اس طرح تھی: اویس عزیزی، احمد ذہیب اصیل، حمید اللہ وکیلی،محمد ہاشمی، فیصل شائستہ(کپتان) عمائد پوپال زئی، مصطفیٰ ززائی،مجیب جمالی، جسیف شیر دل،مسیف شیغانی ،ذبیح امیری، خیبر امانی، عباسین علی خیل، محمد انور اکبری، فردین حکیمی، عمید ہماؤنی، روحید سمنداری، عصمت احمدی، احمد اراش حطیفی، محمد صابر عزیزی، ادریس ہوشمند، انوش دستگیر، میلاد انتظار، نور زدران اور محمد حسن رحمانی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan loses 2 0 to lebanon in a football friendship match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply