افغانستان کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ سے پہلے ہندوستان کے خلاف سیریز کھیلنے کی توقع

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کو امید ہے کہ 2019 ورلڈ کپ کوالیفائی ٹورنامنٹ سے پہلے اگلے سال ستمبر میں وہ ہندوستان کی میزبانی میں اس کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیل سکتا ہے۔
اے سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شفیق استنک زئی نے بدھ کو کہا کی انہوں نے معاہدہ کا ایک مسودہ ہندوستان کو بھیج دیا ہے۔ موجودہ وقت میں افغانستان کی ٹیم اچھی پوزیشن میں ہے اور وہ ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ایک روزہ باہمی سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہے۔
اگر کوئی ٹیم ہندوستان میں آکر ہمارے ساتھ سیریز کھیلنا چاہتی ہے تو اے سی بی اس کیلئے بھی رضامند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کا مسودہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر انوراگ ٹھاکر کو مئی میں سونپ دیا گیا تھا اور ایڈن برگ میںآئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں اس پر بحث بھی ہوئی تھی۔
تاہم بی سی سی آئی کے حکام نے اس تجویز کو لے کر اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اپنے نئے گھریلو میدان کو شارجہ سے نوئیڈا منتقل کرنے کے بارے میں سی ای او نے کہا کہ افغانستان نے صحیح جگہ پر اپنا نیا گھریلو میدان قائم کیا ہے اور وہ وہاں پر مکمل طور پر محفوظ ہے۔ (یواین آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan hopeful of bilateral odis in india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply