رحمت شاہ کی شاندار سنچری کی مدد سے افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 154رنز سے ہرا دیا

شارجہ: افغناستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پانچ ون ڈے میچوں کی دو طرفہ سریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 154رنز سے شکست دے دی۔ متحدہ عرب امارات کے شارجہ میں ہوئے میچ میں 335رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم محض34اوورز میں ہی 179رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
افغانستان کی سنسنی لیگ اسپنر راشد خان چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے ۔ مجیب الرحمٰن کو دو وکٹ ملے جبکہ دولت زردان ، محمد نبی ، گلبدین نائب اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کی اور رحمت شاہ کی شاندار سنچری اور نجیب زردان و احسان اللہ کی ہاف سنچریوں کی مدد سے مقررہ50اووروں میں5وکٹ پر 334رنز بنائے۔
رحمت نے110گیندوں پر 8چوکے اور4چھکوں کے ساتھ 114رنز بنائے جبکہ نجیب اللہ نے 81اور احسان اللہ نے54رنز بنائے۔ دیگر کامیاب بلے بازوں میں محمد شہزاد نے36 اور ناصرجما ل نے 31رنز بنائے۔افغانستان زمبابوے کو ہی2 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز بھی 2-0سے ہرا چکا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan defeats zimbabwe by 154 runs in first match of odi series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply