ورلڈ کپ کوالیفائرز میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 29رنز سے ہرادیا

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ز کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 29رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کیا۔
افغانستان نے بارش سے متاثرہ میچ میںمقررہ65اووروں میں 9وکٹ پر 163رنز بنائے ۔سمیع اللہ شنواری نے چار چوکوں کی مدد سے42رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز بلے باز افغان بولروں کا مقابلہ نہ کر سکے اور ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے مطابق139رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری ٹیم محض110رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
دولت زردان چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ راشد خان اور شرف الدین اشرف نے دو دو وکٹ لیے۔محمد نبی اور شاہ زردان کو ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan defeats west indies by 29 runs in icc world cup qualifiers warm up in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply