افغانستان کرکٹ میں ہر دن بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے : محمد نبی

ڈھاکہ: (یو این آئی) بنگلہ دیش کے خلاف اسی کے میدان پر دوسرے ون ڈے میں ملی دو وکٹ کے دلچسپ فتح کے ہیرو رہے اسٹار بلے باز محمد نبی نے جیت کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ میں ہردن بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نبی نے میچ میں 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو دلچسپ جیت دلا کر سیریز میں تین میچوں کی سیریز میں 1۔1 کی برابری دلائی۔مین آف دی میچ رہے نبی نے جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ جیت انتہائی حوصلہ افزا ہے اور ہم آخری میچ جیت کر سیریز میں قبضہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پہلا میچ گنوانے کے بعد لوگوں نے بہت تنقید کی تھیں لیکن یہ جیت ان کا ایک مضبوط جواب ہے۔ملک میں کرکٹ شائقین کو اس جیت سے بے حد خوشی ہوئی ہوگی اور میں یقینی طور پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ افغانستان کرکٹ دنوں دن ترقی کی طرف گامزن ہے۔
میچ میں 49 رنز کی اننگز اور بولنگ میں 10 اوور میں 16 رن دے کر دو وکٹ لینے والے نبی نے اپنی اس کارکردگی کا کریڈٹ کوچ لال چند راجپوت اور کپتان اصغر استنک زئی کو دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوچ اور کپتان دونوں کی منصوبہ بندی کی تھی کہ اننگز کا آغاز دونوں بائیں ہاتھ کے بلے باز کریں۔ہم نے بہت سی اسکیمیں بنائی تھیں، خاص طور پر اسپن بولنگ کے لئے۔ ہم منظم طریقے سے کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan cricket is improving every day nabi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply