افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے ہرا کر ٹرافی بھی جیت لی

ہرارے : افغانستان نے گذشتہ روز آئرلینڈ کو ہراکر 2019کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد اتوار کو فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹرافی بھی جیت لی۔اگرچہ لیگ مرحلہ میں اپنی ناقص کارکردگی کے باعث فغانستان کے سوپر سکس تک کے لالے پڑ گئے تھے۔
لیکن افغان کھلاڑیوں نے شکستوں سے سبق لے کر ایسی پیش قدمی کی کہ ٹرافی تک کو اپنے ملک کی سیر پر لے گئے۔ فائنل میں205رنزہدف کے تعاقب میں افغانستان نے افتتاحی بلے باز محمد شہزاد اور رحمت شاہ کی ہاف سنچریوں کی بدولت صرف40.4اوور بلے بازی کی اور تین وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر کے ٹرافی پر قبضہ کر لیا۔
شہزاد نے 93گیندوں پر 11چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے84اور رحمت شاہ نے 78بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے51رنز بنائے۔سمیع اللہ شنواری نے 33بالوں پر ایک چوکے کے ساتھ 20اور محمد نبی نے12گیندوں پر 3چھکوں کے ساتھ27رنز بنائے۔محمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کی۔
لیکناس کی پوری ٹیم 46.5اووروں میں صرف 204رنز پر سمٹ گئی۔آر پاویل75گیندوں پرایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے44اور ہیٹمیر51گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے38رنز بنا کر نمایاں رہے۔آف اسپنر مجیب الرحمٰن نے4 فاسٹ بولرم گلبدین نائب نے2اور دولت زردان ،شرف الدین اشرف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔زمبابوے کے سکندر رضا کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan complete come from behind title win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply