افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز منسوخ کر دیے

کابل: افغانستان نے پاکستان کے ساتھ دوستانی ٹونٹی ٹونٹی میچز منسوخ کر دیے۔ حال ہی میں دونوں ممالک کے بورڈز نے ایک دوسرے کے ملک میں دو دو ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے پر اتفاق کر لیا تھا۔
افغان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعہ اس کی تصدیق کر دی ہے۔اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین عاطف مشعل نے دونوں بورڈز میںتعلقات بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ دونوں بورڈز اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تلعقات ہیں یہ کوئی نئے نہیں ہیں۔
اور وہ اپنے عہد کی تجدید کرنے آئے ہیں اور دو ملکوں کی سیاست کے پاٹوں میں کھیلوں کو نہیں پسنا چاہئے۔ لیکن اب بورڈ نے ٹوئیٹ کر کے صاف کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ میچز نہٰن کھیلنا چاہتا ۔اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی کرکٹ تعلقات کے حوالے سے طے معاملات منسوخ سمجھے جائیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan cancel friendly t20 matches against pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply