افغانستان نے آئر لینڈ کے خلاف کرکٹ سریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئر لینڈ کے خلاف ہونے والی کرکٹ سریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اس سریز کے دوران ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ انڈی پینڈنس کپ کا چار روزہ میچ بھی کھیلا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کے چیرمین نواز مینگل نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو انتخاب اس قسم کی کرکٹ میں ان کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
اس میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔ٹی ٹونٹی اسکوڈ اس طرح ہے: محمد شہزد، نجیب زردان، راشد خان، عثمان غنی، شفیق اللہ شفق، حمزہ ہوتک، نجیب ترکائی، محمد نبی عیسیٰ خیل، شاہپور زردان، اصغر استانک زئی، کریم جنت، دولت زردان، سمیع اللہ شینواری، گلاب دین نائب اور فرید ملک۔ ان کے علاوہ آفتاب عالم، شرف الدین اشرف اور آصف زازائی کو ریزرو کھلاریوں کے طور پر تیار رکھا گیا ہے۔
ایک روزہ میچوں کے لیے اسکواڈ: محمد شہزاد، حشمت اللہ شہیدی، گلبدین نائب، نور علی زردان، نجیب اللہ زردان، راشد خان، جاوید احمدی، محمد نبی عیسیاٰ خیل، دولت زردان، اصغر استانک زئی، شفیق اللہ شفق، حمزہ ہوتک، رحمت شاہ زرماتی، ناصر جماعت اور فرید ملک۔
چار روزہ میچ کے لیے اسکواڈ: نور علی زردان، محمد شہزاد، راشد خان، جاوید احمدی، حشمت اللہ شہیدی، ظاہر خان، شبیر نوری، ناصر جمال، دولت زردان، اصغر اسٹانک زئی، محمد نبی عیسیٰ خیل، یامین احمد زئی، رحمت شاہ اور افسر زازائی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan announces squad for t20 odi and i cup against ireland in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply