افغان کرکٹ ٹیم نےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کر کے ہم وطنوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

کابل: انٹرنیشنل کرکٹ کاو¿نسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم عالمی درجہ بندی میں سر فہرست ٹیموں میں شامل ہو کر 2020میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرگئی۔12ٹیموںکے اس ٹورنامنٹ میں جن 10ٹاپ ٹیموںمیں سے 8ٹیموںنے براہ راست کوالی فائی کیا ہے ان میں افغانستان کے علاوہ پاکستان، ہندوستان،انگلستان،آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ہیں۔چمپین اور تین بار کی فائنلسٹ سری لنکا اور بنگلہ دیش کو کوالی فائی کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلہ میں ،جو2020میں 18اکتوبر تا 15نومبرچلے گی، دیگر چھ ٹیموں کے خلاف کھیلنا پڑے گا۔آئی سی سی کی درجہ بندی میں افغانستان نے حال ہی میں8ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔افغانستان نے27میچ کھیل کر 2490پوائنٹس حاصل کئے ۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ برسہا برس سے جنگ کی آگ اور قتل و غارت گری کے دور سے گذر رہے افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی دہشت گردی اورتشدد سے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے وہیں دوسری جانب کرکٹ کھلاڑی اپنے ہم وطنوں کو خوشیاں دینے کی کوششوں میں تیزی سے کامیاب ہونا گ کے دریا کو پار کرلینے سے کم نہیں ہے۔ اگرچہ جن حالات سے افغان قوم دوچار ہے اس میں ان کے لیے یہ خوشیاں بلیک بورڈ پر ایک نقطہ کی مانند ہیں اور ان کے دکھ درد کا مداوا نہیں بن سکتیں ۔لیکن طالبان کو اس پرغور کرنے کا موقع ضرو ر دے سکتی ہیں کہ جب نامساعد حالات میں جبکہ انہوں نے افغان عوام کا قافیہ تنگ کر رکھا ہے کرکٹ کھلاڑیوں کی ہمت و حوصلے سے ملک کرکٹ کے افق پر دمکتا ستارہ بن کر نمودار ہو سکتا ہے تو کیوں نہ وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہو کر افغان قوم کو سکون و خوشی سے زندگی بسر کرنے کاایسا موقع دیں کہ ملک صرف کرکٹ کے افق پر ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ حیات میں ترقی کی بلندیوں کو چھونا شروع کردے۔تاہم کرکٹ کھلاڑیوں کی اس کامیاب جدوجہد سے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ بہت خوش و خرم ہیں۔اور اس کامیابی کے جھروکوں سے انہیں ملک کا مستقبل بہتر ہوتا نظر آرہا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan among direct qualifiers for icc t20 world cup 2020 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.