بنگلوروایف سی کواے ایف سی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی ٹیم کا اعزاز حاصل

بنگلور:کپتان سنیل چھیتری کے دوسرے ہاف کے دو شاندار گولوں کی بدولت آئی لیگ چیمپئن بنگلورو ایف سی نے ملائشیا کے جوہور دارالتعظیم کلب کو بدھ کو کل 2۔4 سے شکست دے کر اے ایف سی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔
بنگلورو اس طرح اے ایف سی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندستانی ٹیم بن گئی ہے اور اس جیت کا سہرا کپتان چھیتری کے سر جاتا ہے جنہوں نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول داغا۔ چھیتری نے 41 ویں منٹ میں پہلا گول اور 67 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔
بنگلور نے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے گھریلو مقابلے کو 1۔3 سے جیتا۔ اس سے پہلے بنگلورو نے ملائشیائی کلب کی زمین پر پہلا مرحلہ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔ اس طرح ہندستانی کلب نے سیمی فائنل مقابلہ 2۔4 کے فرق سے جیت لیا۔
پانچ نومبر کو ہونے والے خطابی مقابلے میں بنگلور ایف سی کا مقابلہ عراق کے الکواوا الجاویہ کلب سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں لبنان کے الایت کلب کو 2۔3 کے فرق سے شکست دی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afc cup history beckons bengaluru fc in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply