کیوی فاسٹ بولر ایڈم میلن دورہ ہندکرنے والی ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کے تیزگیندباز ایڈم میلن کہنی کی چوٹ سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ وہ آئندہ ہندوستان کے دورے میں ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے قومی سلیکٹر گاون لارسن نے بتایا کہ میلن کے سلسلے میں فی الحال شبہ کی صورت حال ہے۔ میلن نے آخری بار اپریل میں کھیلا تھا۔ انہیں مئی میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران دائیں ٹانگ کے پٹھوں میں کھنچاؤ آ گیا تھا۔ اس کے بعد کہنی کی چوٹ کی وجہ سے وہ کاؤنٹی کرکٹ بھی نہیں کھیل سکے۔ میلن کو اگلے ہفتے نیوزی لینڈ الیون کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
لارسن نے کہا ” میلن آپریشن کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔انہیں باہر جاکر کھیلنے میں پریشانی نہیں ہے۔ ہم فی الحال چاہتے ہیں کہ وہ بلے بازی کریں لیکن وہ ہندوستان کے دورے میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اس سلسلے میں کچھ کہنا ابھی مشکل ہوگا۔
” میلن اس سے پہلے ایڑی میں چوٹ کی وجہ سے 2015 کے آئی پی ایل میں بھی نہیں کھیلے تھے. انہیں عالمی کپ کے دوران چوٹ لگی تھی اور اس کی وجہ سے آخری دو میچوں میں نیوزی لینڈ کے لئے نہیں کھیل سکے تھے۔ اگر ملنے باہر ہوتے ہیں توتیز گیند باز آل راؤنڈر کوری اینڈرسن کے ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بننے کی امید ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Adam milne likely to miss odis in india says new zealand selector in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply