پاکستانی ٹیم میں پانچویں بالرکی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے:توصیف احمد

کراچی: (یو این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر اور موجودہ سلیکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں پانچویں بالرکے نہ ہونے سے دیگر بالرز کی کارکردگی بھی متاثرہوئی۔
لارڈز میں 20 سال بعد فتح پاکستان کے لیے بڑا اعزاز تھا جہاں بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور سب کچھ مضبوط نظر آرہا تھا۔مصباح کی قیادت میں پاکستان ٹیم 5 سال بعد اولڈ ٹریفوڑد پہنچی تو انھیں لارڈز کے برعکس حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا جہاں یاسر شاہ سمیت دیگر بالرز ناکام رہے تھے۔
لارڈز میں پاکستان کے کامیاب بالراور میچ کے بہترین کھلاڑی یاسر شاہ نے اولڈ ٹریفورڈ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بالنگ کے کئی بدترین ریکارڈز قائم کئے تھے۔پاکستان ٹیم دونوں میچوں میں اپنے 4 بالرز کے ساتھ میدان میں تھی اور پانچویں بالر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی جس کے لیے اظہرعلی کو آزمایا گیا۔
توصیف احمد نے کہا کہ پاکستان نے واضح طورپر ایک اضافی بالر کی کمی محسوس کی جو اچھی بالنگ کرسکے اور انگلینڈ کی کنڈیشنز ایسی نہیں ہیں جہاں دو اسپنرز کو بالنگ اٹیک میں شامل کیا جائے اور پاکستان محمد حفیظ جیسے پارٹ ٹائم بالر پر انحصار کررہا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Absence of fifth bowler hurting pakistan says tauseef in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply