ابھینو بندر ا نشانہ بازی میں تمغہ جیتنے سے چوک گئے

ریو دی جینرو: اپنے آخری اولمپک کھیل میں حصہ لینے والے شوٹر ‘گولڈن بوائے’ ابھینو بندرا ریو اولمپکس کے10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے سے چوک گئے اور ان کا نشانہ چوکتے ہی 125 کروڑ ہندوستانیوں کا دل بھی ٹوٹ گیا۔
اولمپک کی تاریخ میں ہندوستان کے واحد طلائی تمغہ یافتہ بندرا کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا پورا موقع تھا لیکن وہ 163.8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ کانسے کے لئے شوٹ آف میں بندرا کو یوکرین کے شوٹر سیرہی کولش نے شکست دے دی۔ فائنل میں 16 ویں شاٹ کے بعد بندرا اور یوکرینی شوٹر کا اسکور برابر تھا۔
یہاں پر ہوئے شوٹ آف میں بندرا 10.0 مار سکے جبکہ یوکرینی شوٹر 10.5 مار کر آگے نکل گئے اور بندرا چوتھے مقام پر رہ گئے۔س مقابلے میں گزشتہ لندن اولمپکس کے کانسے کا تمغہ یافتہ گگن نارنگ فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائے اور وہ 23 ویں مقام پر رہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abhinav bindra falls in 10m air rifle shoot in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply