جنوبی افریقہ نے ایبٹ اور ربادا کی مدد سے آسٹریلیا کو ہوبرٹ میں بھی ہرا کر سریز جیت لی

ہوبرٹ: آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں فاسٹ بولر فلانڈر اور ایبٹ کی جوڑی کی مدد سے 85رنز پر اور پھر دوسری اننگز میں ایبٹ اور ربادا کی فاسٹ جوڑی کی مدد سے161رنز پر آؤٹ کر کے ہوبرٹ میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ایک اننگز 80رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچوں کی سریز تیسرا ٹیسٹ میچ ہونے سے پہلے ہی 2-0سے جیت لی۔
تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24نومبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔241رنزکے خسارہ سے دوسری اننگز شروع کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز کے بھی پہلے ہی اوور میں اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب افتتاحی بلے باز برنز کوئی رن بنائے بغیر ایبٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ایبٹ کی آگ اگلتی گیندیں انہیں چین سے نہیں کھیلنے دے رہی تھیں۔
آخر کار23اووروں میں بدقت تمام79رنز کی پارٹنر شپ کر نے کے بعد حوصلہ ہارگئے اور ایبٹ نے وارنرکو کلین بولڈ کر کے یہ پارٹنر شپ توڑ دی۔ وارنرنے 78بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے 45رنز بنائے۔کپتان اسمتھ نے خواجہ کے ساتھ مل کر پھر ننگز سنبھالنے کی کوشش کی اور تیسری وکٹ کی رفاقت میں 50رنز بنائے ہی تھے کہ عثمان خواجہ بھی121گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے64رنز بنا کر ایبٹ کے تیسرے شکار ہو گئے۔خواجہ کے آؤٹ ہوتے ہی گویا وکٹوں کی جھڑی سی لگ گئی ۔ اس کے بعد تو بلے باز صرف حاضری لگانے آتے رہے۔
اور باقی 7بلے باز دہائی کے ہندسہ میں پہنچے بغیر ہی ایبٹ اور ربادا کا شکار ہو گئے۔صرف اسمتھ ہی 82گیندوں پر پانچ چوکوں کے ساتھ31رنز بنا کر دہائی کے ہندسہ میںپہنچنے والے تیسرے بلے باز رہے۔ایبٹ نے6وکٹ لیے جبکہ ربادا کو 4وکٹ ملے۔ ایبٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abbott rabada bowl sa to series victory in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply