آسٹریلیائی کپتان فنچ نے 172رنز کی اننگز کھیل کر ٹی ٹونٹی میچ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

ہرارے: آسٹریلیائی کپتان و افتتاحی بلے باز آرون فنچ نے محض76گیندوں پر 172رنز بنا کر کسی ٹی 20انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

فنچ نے ہرارے میں میزبا ن زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172رنز کی اننگز کھیل کر 2013میں انگلستان کے خلاف اپنے156رنز کا ریکارڈ توڑا۔ وہ محض 3رنز کے فرق سے ٹی 20-میں ویسٹ انڈیز ے کرس گیل کا175رنز کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے سے چوک گئے۔

فنچ نے ڈی آرکی شارٹ کے ساتھ افتتاحی وکٹ کی رفاقت میں223رنز بنائے جوٹی20-انٹرنیشنلز میں کسی بھی وکٹ کے لیے ریکارڈ ہے۔شارٹ نے42گیندوں پر46رنزبنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔جبکہ فنچ نے16چوکے اور 10چھکے لگائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aaron finch hits 172 for new record t20 international score in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply