سرفراز نے انگلستان کے خلاف جیت کو فائنل کے لیے ٹانک سے تعبیر کیا

کارڈف:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے میں میزبان انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یہ بڑی جیت واقعی خاص اہمیت کی حامل ہے اور اس سے یقینی طور پر فائنل کے لئے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا۔ سرفراز نے میچ کے بعد کہا، “میچ میں ہمارے گیند بازوں نے کمال کا مظاہرہ کیا اور بعد میں بلے بازوں نے شاندار انداز میں جیت اپنے نام کی۔ گیند بازوں نے شاندار فارم میں چل رہے انگلش بلے بازوں پر روک لگاتے ہوئے انہیں معمولی اسکور پر روکا۔ اس کے بعد بلے بازوں نے نظم و ضبط کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے جیت کی طرف قدم بڑھائے۔
وکٹ کیپر بلے باز نے کہا، “آج کے میچ میں محمد عامر نہیں کھیل رہے تھے لیکن رومان رئیس نے اس کی تلافی کرتے ہوئے اچھی گیند بازی کی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس ہمارے حق میں رہا اور ہم نے طے شدہ منصوبہ کے تحت پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گیند بازوں نے اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے انگلینڈ کو کم اسکور پر روکتے ہوئے ہمیں مضبوط بنیاد دی۔ انہوں نے کہا، “ہندستان کے ساتھ میچ کے بعد ہمارے لیے ہر مقابلہ ساکھ کا رہا۔ میں نے کھلاڑیوں کو ہدایتکی تھی کہ وہ اپنا فطری کھیل کھیلیں اور نیتجہ کی پرواہ نہ کریں۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی بہترین رہی اور میں اپنی ٹیم کی کامیاب کوششوں سے بہت خوش ہوں۔ سرفراز نے کہا، “انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے اور ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اس طرح کی یکطرفہ جیت سے یقینی طور پر فائنل کے لیے ہمارا حوصلہ بلند ہوا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A very proud moment for me as captain sarfraz ahmed in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply